پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں کسانوں کے احتجاج ، خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے جعلی شوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ میں قائم سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس (سی آئی آر) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میںبھارتی جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جسے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی آر نے ” انالیسز آف دی رئیل سکھ انفلنس آپریشن ”کے عنوان سے اپنی

رپورٹ میں فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 80 اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ جعلی اکائونٹس میں سکھوں کے نام استعمال کیے گئے جب کہ وہ انتہا پسند ہندو چلا تے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک مربوط و منظم طریقے سے جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا جار ہا ہے تاکہ سکھوں کی آزادی کے لیے مطالبے کو بدنام کیا جا سکے، سکھوں کے سیاسی مفادات کو انتہا پسند قرار دیا جا سکے، بھارت اور بین الاقوامی برادریوں کے اندر ثقافتی کشیدگی کو ہوا دی جا سکے اور بھارتی حکومت کے بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس جنہوں نے حقیقی سکھ ہونے کا دعویٰ کیا نے ایسا متن اور مواد تیار کیا جس کا مقصد کسانوں کی تحریک کو غیر قانونی قرار دینا اور متنازعہ زرعی قوانین کے بارے میں بحث و مباحثے کو ختم کرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے فروغ دیا جانے والا بیانیہ کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ

رہنماؤں اور مین اسٹریم نیوز چینلز کے بیانات سے ملتا جلتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی نیٹ ورک کے کچھ پیغامات میں ایسے بیانات شامل ہیں جیسے کہ ”بھارتی قوم پرستوں کو خاموشی نہیں برتنی چاہیے اورانہیں بھارت کو بچانے کے لیے سکھوں کی تحریک کا مقابلہ کرنے اور ان کو بے نقاب کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

اس جعلی نیٹ ورک نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے آغاز کے بعد سے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور اس نے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان کی تحریک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا ۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعہ تیار کردہ مواد کی مختلف تصدیق شدہ اکاؤنٹس نے بھی توثیق کی جنہوں نے ان اکاؤنٹس کے ساتھ کام کیا اور اسے مربوط حکومتی حمایت بھی حاصل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ہائی پروفائل اکاؤنٹس سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلGurpatwant Singh Pannun کو نشانہ بنانے میں ملوث پائے گئے جو پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ ان تمام اکاؤنٹس نے انہیں پاکستانی ایجنٹ، جعلی سکھ اور بھارت اور سکھوں کا دشمن قرار دیا۔رپورٹ کے مصنف اور

سی آئی آرکے تفتیشی ڈائریکٹر Benjamin Strick نے اپنی تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جعلی نیٹ ورک نے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے پیغام رسانی کو ان اکاؤنٹس کے بنیادی نیٹ ورک کے ذریعے بڑھایا جس میں مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چوری کی گئی پروفائل پکچرز کا استعمال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…