بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ (ن )لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ،وزیر اعظم

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن )لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ،بتایا جائے مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ ،سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا کو قرار دیا اور کہا کہ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں، سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جبکہ یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے ، خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…