منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان بھارت میچ کے بارے میں انضمام الحق کا بڑا انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا

جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ تھی، اگر آپ ٹاس کے موقع پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس پر دبا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج ان کے مقابلے بہت بہتر تھی، ایسا نہیں ہے کہ روہیت شرما کے آٹ ہونے کے بعد بھارت دبا میں تھا بلکہ روہیت شرما خود دبا میں تھے، یہ واضح تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی شدید دبا میں تھے۔انضمام الحق کو لگتا ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا دبا اتنا زیادہ تھا کہ ٹیم شکست سے سنبھلنے میں ناکام رہی۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کبھی بھی اس طرح نہیں کھیلتی جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، وہ ایک اچھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت کی گزشتہ 2 سے 3 سالوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ فیورٹ تھے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد، بھارت پر اس قدر تنقید ہوئی کہ وہ مزید میچ ہارتے گئے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…