بدھ‬‮ ، 04 جون‬‮ 2025 

افغان ’مونا لیزا‘ کے نام سے شہرت پانے والی خاتون شربت گلا نے اٹلی میں پناہ حاصل کر لی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)1980 کی دہائی میں نیشنل جیوگرافک کے میگزین سے ’افغان مونا لیزا‘ کے طور پر شہرت حاصل کرنے والی شربت گلا نے اٹلی میں پناہ حاصل کرلی۔اٹلی حکومت کی جان سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ افغان شہری شربت گلا روم پہنچی ہیں، تاہم ان کی آمد کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔اطالوی حکام نے بتایا کہ

انہوں نے افغانستان میں کام کرنے والے سماجی اداروں کی درخواستوں پر ردعمل ظاہر کیا جن میں کہا گیا تھا کہ شربت گلا کو طالبان کے زیرتحت ملک سے نکلنے میں مدد فراہم کی جائے۔بیان میں بتایا گیا شربت گلا کے اٹلی کے سفر کا انتظام افغان شہریوں کے وسیع پیمانے پر انخلا کے پروگرام کا حصہ ہے۔شربت گلا کو افغانستان کی سب سے زیادہ مقبول تارک وطن قرار دیا جاسکتا ہے جن کی تصویر امریکی فوٹو گرافر اسٹیو میک کیوری نے 1980 کی دہائی میں پاکستان میں قائم ایک افغان پناہ گزین کیمپ میں لی۔اس تصویر کو نیشنل جیوگرافک میگزین کے سرورق پر شائع کیا گیا۔شربت گلا کے مطابق افغانستان میں سوویت یونین کے قبضے کے 4 یا 5 سال بعد وہ پاکستان میں ایک یتیم کے طور پر آئی تھیں۔انہیں 2016 میں افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ پاکستان میں جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ قیام کرنا تھا۔شربت گلا دہائیوں تک صوبہ خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر رہی اور 2016 میں ان پر غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) قوانین کی خلاف ورزی جیسے چھ الزامات پر عدالت میں جرم ثابت ہوگیا تھا۔انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شربت گلا کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گردش اور دھبے


وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…