بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

تھانیدار کی خاتون کے گھر میں گھس کر زیادتی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی)کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مطلقہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا،

جب کہ پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اے ایس آئی امتیاز سہرانی نے کسی خاندانی کیس کے حوالے سے معلومات لینے کے لیے متاثرہ خاتون کا نمبر لیا تھا، 24 نومبر کی رات کو اے ایس آئی نے ملزمہ خاتون کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنے کو کہا، رات ہونے کے باعث گھر کی خواتین نے اکیلے ساتھ جانے سے منع کیا تو اے ایس آئی امتیاز اور 3 مسلح اہلکار گھر میں داخل ہوگئے، اور اہلخانہ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیان پر 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اے ایس آئی کو گرفتار کرکے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…