بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب تک ٹیم مینجمنٹ اْن سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک وہ ٹیم میں واپسی نہیں کریں گے۔ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں اْنہوں نے شائقین کرکٹ کے مختلف

سوالات کے جواب دئیے۔ ایک کرکٹ شائق نے محمد عامر سے اْن کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا۔ محمد عامر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور میجنمنٹ میرے ساتھ رابطے میں تھی لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ جب تک نئی ٹیم مینجمنٹ مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں نہیں سوچوں گا۔اْنہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔محمد عامر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور ٹیم مینجمنٹ بولے کہ ہم آپ کو نہیں کِھلانا چاہتے لہٰذا عزت کے ساتھ ہی ٹیم میں واپس آؤں گا ورنہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…