منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ازبک صدر کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلفونک رابطہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ازبک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے

دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ازبک صدرکو دورے کی دعوت بھی دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے جلد اختتام کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…