منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، آرمی چیف کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی

جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ ملاقات یکم سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کا حصہ ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی،بلوچستان کے عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پْرعزم حمایت کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…