لاہور (این این آئی ) محکمہ بلدیات نے سیمنٹ فیکٹریوں، صنعتوں اور کمرشل اداروں پر واٹر چارجز لاگو کرنے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا۔ نئے فارمولے کے مطابق تمام چیف آفیسرز کو تفصیلی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہاکہ پانی کی کوالٹی کے مطابق علاقے کی درجہ بندی 3حصوں میں کر دی گئی ہے۔
علاقے کی درجہ بندی سیف زون،سیمی کریٹیکل زون اور کریٹیکل زون میں کی گئی ہے۔ زیر زمین پانی نکالنے اور سٹور کرنے والی سیمنٹ فیکٹریوں کو ایریاز کے مطابق واٹر چارجز کا تخمینہ لگایا جائے گا۔سیمی کریٹیکل اور کریٹیکل زون میں واٹر کنزرویشن چارجز زیادہ ہوں گے۔تمام فیکٹریز کو واٹر ایبسٹرکشن اور واٹر رسٹوریشن دونوں چارجز ادا کرنا ہوں گے۔تمام لوکل گورنمنٹس میٹرز انسٹال کر کے فیکٹریوں کے زیر استعمال پانی کی پیمائش کے کریں گی۔سیف زون میں روزانہ200 کیبوبک میٹر پانی کے استعمال پر 2.12 روپے جبکہ 1000 کیبوبک میٹر تک پانی کے استعمال پر 4.24 روپے چارج ہوں گے۔سیف زون میں روزانہ5000 کیبوبک میٹر تک پانی کے استعمال پر 6.36 روپے جبکہ5000 کیبوبک میٹر سے زیادہ پانی کے استعمال پر 10.6 روپے چارج ہوں گے۔سیمی کریٹیکل زون میں روزانہ 200cmتک پانی کے استعمال پر 4.24 روپے جبکہ 1000cm تک پانی نکالنے پر 6.36 روپے چارج ہوں گے۔سیمی کریٹیکل زون میں 5000cm پانی نکالنے پر 10.6روپے جبکہ 5000cm سے زیادہ استعمال پر 16.96 روپے چارج ہوں گے۔کریٹیکل زون میں روزانہ 200cmتک پانی کے استعمال پر 8.48 روپے، 1000cm تک پانی نکالنے پر 12.72 روپے چارج ہوں گے۔کریٹیکل زون میں 5000cm پانی نکالنے پر 16.96روپے جبکہ 5000cm سے زیادہ استعمال پر 21.2 روپے چارج ہوں گے۔
روزانہ 200cmتک پانی کے استعمال پر واٹر رسٹوریشن چارجز 12.72 روپے، 1000cm پر 21.2 روپے، 5000cmپر 33.92روپے جبکہ 5000cm سے زیادہ استعمال پر 42.40 روپے چارج ہوں گے۔صنعتوں سے ٹیکس کولیکشن اور پانی کے استعمال کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی کی سفارشات پر نیا
فارمولا تیار کر کے عدالتی حکم کی تعمیل میں چیف آفیسرز کو ہدایات دی گئی ہیں ۔نورالامین مینگل سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ متعلقہ لوکل گورنمنٹ کی واٹر کنزرونسی کمیٹی سیمنٹ فیکٹریوں کی لوکیشن کے مطابق سیف،سیمی زونز اور کریٹیکل زون طے کرے گی۔تمام صنعتیں واٹر کنزرونسی چارجز ہر مہینے کی 5تاریخ کو ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔















































