پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چاولوں کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ چاولوں کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، ہمارا سلوگن چاول کی پیداوار بڑھائو، برآمدات بڑھائو ہے، رائس ایکسپورٹرز چاولوں کی سپلائی چین بڑھانے کے لئے تعلیمی اداروں اور ریسرچرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے،ہم دنیا کے 20 بڑے چاول کے امپورٹرز کو پاکستان میں سرکاری سطح پر لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 36 لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن رہا ۔ باسمتی چاول کی برآمدات 7 لاکھ 34 ہزار اور نان باسمتی 29 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن رہی، رواں سال اگست میں 28 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے۔لا اگست 2021 میں نان باسمتی چاولوں کی برآمدایک لاکھ 28 ہزار اور نان باسمتی 3 لاکھ 44 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ چاولوں کے شعبے کو میکانزائزڈ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے کسانوں کا ہارویسٹرز دئیے جائیں۔ چاولوں کی فصل کو کاشت کرنے کے لئے ہارویسٹرز کی خریداری کے لئے وفاقی حکومت سبسڈی دے۔ کسانوں کو چاول کی فصل پر مخصوص سپرے کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی چاول ایکسپورٹ پر پابندی کا پاکستان کو فائدہ ہوا۔ یورپ میں چاولوں کی برآمدات ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر تین لاکھ میٹرک ٹن ہو گئی۔ ہمسایہ ملک ایران چاولوں کی بہت بڑی منڈی ہے لیکن ان پر پابندیوں کی وجہ سے چاول ایکسپورٹ نہیں کرسکتے۔ رائس ایکسپورٹرز چاولوں کی سپلائی چین بڑھانے کے لئے تعلیمی اداروں اور ریسرچرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم دنیا کے 20 بڑے چاول کے امپورٹرز کو پاکستان میں سرکاری سطح پر لائیں گے۔ دنیا کے بڑے خریداروں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ دلوائیں گے۔

بھارت کے ساتھ باسمتی چاول کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس چل رہا ہے۔مستقبل قریب میں چاول کی برآمدات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن شہزاد ملک نے کہاکہ بھارت کے پاس چاول کی بے شمار ورائٹی ہے لیکن ہائبرڈ چاول میں ہم ان سے آگے ہیں۔ باسمتی کا ہائیبرڈ بیج پر

ٹرائل جاری ہیں۔ بدقسمتی سے باسمتی چاول کے زیرکاشت علاقوں میں نان باسمتی چاول کاشت ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ہائبرڈ نان باسمتی چاول کو پنجاب میں کاشت سے نہ روکا گیا تو باسمتی چاول نایاب ہو جائیں گے۔ہائبرڈ کو روکنے کے لئے باسمتی چاول کی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔ہائبرڈ نان باسمتی کاشت کرنے والے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی ایکڑ کما رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…