اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ کا جنون، سامان تھا، نہ پیسے، محمد رضوان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا میں آنے کے لیے کئی

مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر وائرل انٹر ویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا لیکن ان کے پاس کرکٹ کھیلنے تک کا سامان نہیں تھا، لیکن انہیں کرکٹ کا بہت شوق تھا۔رضوان کا کہنا تھا وہ اسی شوق میں کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے چلے گئے، جہاں گراونڈ مین نے انہیں پیچھے تھپٹر مار کر وہاں سے جانے کا کہا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے، ان کا صرف ٹوئٹر ہینڈل ہے، اس کے علاوہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کسی ہینڈل پر موجود نہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واٹس ایپ بھی صرف فیملی سے بات کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کے ایوارڈ کا انہیں ساتھی کھلاڑی سے معلوم ہوا۔ یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…