منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قائد اعظم کیلئے تعریفی کلمات،بی جے پی نے اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں کو بانی پاکستان کا پیروکار قرار دیدیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نوئیڈا (آن لائن )بھارت کی ریاست اترپردیش میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ مسلمان دشمنی اور ہندو انتہا پسندی میں مشہور ہیں۔ یوگی ادتیہ ناتھ پاکستان کے خلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اکثر ہندو انتہا پسندی کا

مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی کام کیا انہوں نے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے اپنے حریف سیاست دان سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں پر حملے کرتے ہوئے انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اس گنے کی مٹھاس والی ریاست میں ہنگامے کراکر تلخی گھولنے کی کوشش کی ہے۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ گنے کی مٹھاس کو پھیلانا ہے یا جناح کے پیروکاروں کو لانا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سردار پٹیل، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی تعلیمی ادارے سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان کی ا?زادی کے لیے جدوجہد کی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں کسانوں کے خلاف متنازع قوانین منظور کیے تھے تاہم شدید احتجاج کے بعد مودی حکومت گزشتہ دنوں یہ قوانین واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…