منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بارات کے بینڈ باجے کا شور، 63 مرغیاں ہارٹ اٹیک سے مر گئیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اڑیسہ (این این آئی)بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹری فارم کے مالک رنجیت پریڑا نے اپنے پڑوسی کیخلاف نِلاگری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا۔

رنجیت پریڑا نے باراتیوں پر الزام لگایا کہ اونچی آواز میں ڈھول باجے اور گانے بجانے کی وجہ سے اس کی 63 مرغیوں کو دِل کا دورہ پڑگیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئیں۔فارم مالک کے مطابق بارات اتوار کی شب 11 بج کر 30 منٹ پر اس کے فارم کے سامنے سے گزری، گانوں کی حد سے تیز آواز سن کر مرغیاں غیر معمولی ردعمل دینے لگیں اور کچھ مرغیاں اچھلنے لگیں۔رنجیت کے مطابق اس نے ڈی جے سے میوزک کم کرنے کا کہا تو اس نے ایک نہ سنی جس کے بعد ایک ایک کرکے 63 مرغیوں کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیز آواز کے سبب مرغیوں کو صدمہ پہنچا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔رپورٹس کے مطابق 22 سالہ رنجیت نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، مناسب نوکری نہ ملنے کے باعث اس نے 2019 میں نجی بینک سے 2 لاکھ روپے کا لون لے کر فارم کھولا تھا، رنجیت نے اپنا نقصان بھرنے کیلئے باراتیوں سے درخواست کی جنہوں نے صاف انکار کردیا۔بعدازاں کوئی دوسرا راستہ نظر نہ آنے کی صورت میں اس نے تھانے کا رخ کیا اور ایف آئی آر درج کروادی۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…