اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہماری ایٹمی تنصیبات اور پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، ابھی نندن کو ایوارڈ دیکر بھارت اپنا تماشہ خود بنا ر ہاہے، پاکستان اور چین کلین او ر گرین ویژن کیلئے پرعزم ہیں،پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے،عالمی برادری کو اب علم ہورہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے امتیازی سلوک جاری ہے،
پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی بھرپور حمایت کرتا ہے،پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعوی بے بنیاد ہے،بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،کشمیر میں قابض فوج نے مظالم بڑھا دیئے ہیں، مزید پینتیس کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کلین اور گرین ویژن کے لیے پرعزم ہیں ہم تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں وقت کے ساتھ پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید بہتر ہونگے ۔ ابھی نندن کو بھارت میں ایورڈ دینے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو ایواڈ دیور بھارت دنیا میں اپنا تماشہ خود بنا رہا ہے ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ساتھ کیا ہوا اس نے کس طرح سرنڈر کیا تھا بھارت نے F16 گرانے کا جھوٹا ڈرامہ کر کے پائلٹ کو ایوارڈ دیا بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات اور نیوکلیئر پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے اور اس حوالے سے پاکستان تمام عالمی قوانین و تقاضے پورے کررہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ
عالمی برادری کو اب علم ہورہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے پاکستان اس حوالے سے پہلے بھی عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے اور اب تو بھارت کے اندر سے بھی اس حوالے سے آوازیں بلند ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام خطے کے امن اور استحکام کے خلاف ہیں
کشمیر میں قابض فوج نے مظالم بڑھا دیے اور مزید پینتیس کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا اس کے علاوہ انسان حقوق کے ورکز صحافی کو گرفتار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قابض افواج زور زبردستی پر کشمیریوں کی سوچ تبدیل کر رہی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈیموکریٹک سمٹ پر دعوت نامہ موصول ہوا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی
بھرپور حمایت کرتا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف سامان کی فراہمی جاری ہے پاکستان نے چار سی 130افغانستان میں امداد بھجوائی ہے وزیراعظم نے خوراک ٹینٹس اور ادویات کی مد میں پانچ بلین روپے امداد دی ہے۔عاصم افتخار نے واہگہ کے راستے گندم کی ترسیل کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو مطلع کردیاگیا ہے۔