پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم سے متعلق اعتراف کے بعد مریم نواز مشکل میں پھنس گئیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت اطلاعات و نشریات نے (ن )لیگ کی رہنما مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ ترجمان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی

رپورٹ مرتب کرے گی۔بیان کے مطابق مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے،مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ بیان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے،انہوں نے اس وڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے

،اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں،اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی،اس آڈیو کا جواب دیں جس نے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا،اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں ،اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…