جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام، گرفتار دہشت گرد نے سب کچھ اگل دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی)ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کرنے والا مبینہ گرفتار دہشت گرد کرلیا گیا۔نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہاکہ پولیس نے

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مارٹر گولے برآمد کر لئے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت ماجد علی کیریو عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے، جو ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تین مارٹر گولے بھی برآمد کئے گئے ہیں، تاہم اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سعود مگسی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ماجد علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل رینجرز انٹلیجنس کے دفتر پر بھی بم حملہ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،جب کہ مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…