ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کو منافع بڑھانے کی ابتدائی پیشکش کر دی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کردی ہے،فی لیٹر پیٹرول پر 85 پیسہ کے بجائے 1 روپیہ منافع بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی آفر ہے کہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70 پیسہ منافع بڑھا سکتے ہیں،

پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن پر زور دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں، پیٹرول پمپس کا فی لیٹر ڈیزل میں منافع 3 روپے 30 پیسے ہے جس کی مناسبت سے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرول پمپس کا منافع 2اعشاریہ 75 فیصد بنتا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اس منافع کو 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس منافع پونے 9روپے فی لیٹر بنے گا اور ڈیزل پر پیٹرول پمپس 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر منافع لے رہے ہیں۔پیٹرول ڈیلرز کے مطالبے کے مطابق 6فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…