بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل اتارنا مہنگا پڑ گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چٹا گانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زرنش خان کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل اتارنا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بابر اعظم کی نقل اتارنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

زرنش خان سے مداحوں نے سوالات پوچھے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں، جس کے جواب میں اداکارہ نے بابر کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتاسکتیں کہ ان کی ایک ماہ کی تنخواہ کتنی ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے گئے کہ انہوں نے بابر اعظم کی نقل کی ہے۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بابر اعظم ان سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر ان کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں۔اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی

ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا ،ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے،ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس

مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش کو ہوم گراونڈ پر آسان نہیں لے سکتے،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے ۔کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوکس ہونا پڑے گا اورتحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹائم کم ملا ہے ہم کئی ماہ سے

وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں سوئچ ہونا ہیلیکن ہم پروفیشنل ہیں جلد سوئچ ہونا پڑے گا۔بابر اعظم نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر سیریز میں مجھے ہی رنز کرنا ہیں دوسرے بیٹسمین بھی ہیں انہوں نے بھی ذمہ داری لی ہے ، کوشش ہوگی ٹیسٹ سیریز میں اچھا کروں۔اسپنرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان نے بتایا کہ ہمیں ٹیسٹ میں

فائدہ دیں گے یہ ٹاپ کے اسپنرز ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیلتے ہوئے آئے ہیں۔بابر اعظم نے پچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں بھی ویسی ہی پچ ہے جیسی یہاں پر پچز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کے سینئر کھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھر بھی بنگلا دیش کو آسان نہیں لیں گے، ہماری بیٹنگ لائن اپ تجربہ کار ہے اسپنرز کو اچھا کھیلیں گے، مجھے اعتماد ہے کہ ہم سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…