بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی مایہ ناز آل رائونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ۔35 سالہ آل رائونڈر محمود اللہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے خلاف آج جمعہ سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے

قبل کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے محمود اللہ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔محمود اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 سیریز میں بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ محمود اللہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا سفر شاندار رہا، اپنے ڈیبیو اور آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔بنگلادیشی کرکٹر نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں، کوچز اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔35 سالہ محموداللہ نے 2009 سے 2021 کے دوران 50 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت انفرادی 2914 رنز بنائے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف 2،2 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 1 سنچری سکور کی، 150 ناٹ آوٹ ان کا بہترین انفرادی اسکور رہا۔محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کی اور 43 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ان کی بہترین بولنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…