منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی ، پانچ خواتین سمیت 31افراد ڈوب کر ہلاک

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)بحری راستے انگلش چینل کے ذریعے فرانس سے برطانیہ جانے والے غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے پانچ خواتین سمیت کم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تاہم دو کو زندہ بچالیا میڈیا رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد یہ تارکینِ وطن کے

ڈوبنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو فرانسیسی بندرگاہ کیلے کے قریب رونما ہوا ہے۔ تارکین فرانس سے برطانیہ جارہے تھے کہ ڈنگی بوٹ الٹ کر ڈوب گئی اوردرجنوں تارکینِ وطن لقمہ اجل بن گئے۔واقعہ کے بعد فرانسیسی اور برطانوی مشترکہ تلاش شروع کی گئی تاکہ مزید افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔ اس مشن میں تین ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں لیکن کسی زندہ فرد کی تلاش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اقوامِ متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظیم (آئی او ایم) نے 2014 کے بعد سے اسے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے کیونکہ اسی سال سے ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔گزشتہ روز فرانس کے شمالی ساحلوں پر پرسکون سمندر کی وجہ سے یہ کشتی روانہ ہوئی۔ تاہم سخت سرد سمندر میں ہیجان پیدا ہوا۔ ایک مقامی ماہی گیر نے الٹی ہوئی کشتی کے قریب بے حس و حرکت انسانوں کو دیکھ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی۔اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم ژاں کسٹکس نے کہا جرائم پشہ اسمگلر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرانس سے برطانیہ جانے والے مشہور سمندری راہ گزر دی چینل کو پناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا تاہم دیگر امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک اس واقعے میں دو افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…