پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی، قریہ قریہ اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے،ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قطاروں میں

کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی دیدہ دلیرہ پر حیرت ہے ، اب کنٹینر والی باتیں کیوں بھول گئے ہیں، اب ان کی سیاسی اخلاقیات کہاں ہے، مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی اور گھر گھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے، ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر

گرنے والا ہے، یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی، آئندہ ماہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کرنے کی تیاری قوم کو زبح کرنے کے مترادف ہے، عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر

سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے، کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہا ہے، ڈالر 177 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے، ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…