منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں دو کروڑ افراد بھوک اور غربت کا شکار ہیں،مسلمان تنظیمیں امدادی کام کے لیے آگے بڑھیں، سراج الحق

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دوحہ ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کی حکومتوں کو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ افغانستان میں دو کروڑ افراد بھوک اور غربت کا شکار ہیں۔ مسلمان تنظیمیں امدادی کام کے لیے آگے بڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میںالاتحاد العالمی لعلماء المسلمین کے مرکزی دفتر کے دورہ کے دوران کیا۔

اس موقع پر اتحاد العالمی کی مرکزی قیادت اتحاد کے صدر شیخ احمد الریسونی، جنرل سیکرٹری شیخ علی محی الدین قرہ داغی، مصر کے ممتاز سکالر ڈاکٹر محمد صغیر، یمن کے ممتاز عالم دین شیخ فضل مراد اور تیونس کے سکالر ڈاکٹرنور الدین الخادمی سے ملاقات ہوئی۔ جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اتحاد العالمی لعلماء المسلمین عالم اسلام کے 44ممالک کے سرکردہ علما کی نمائندہ تنظیم ہے، جس کے بانی شیخ یوسف القرضاوی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے اتحاد العالمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اتحاد العالمی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بھی فروعی مسائل سے بالاتر ہو کر نظام کی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں کو اپنے وطن میں اقلیت بنانا چاہ رہا ہے۔ باہر سے بھارتی شہریوں کو لا کر کشمیر میںبسانے کی سازش ہو رہی ہے۔ امت مسلمہ کو مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…