سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے سرکاری زچہ بچہ ہسپتال سے باہر نکال دینے پر حاملہ خاتون مریضہ نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر اپنے بچے کو جنم دے دیا۔ جس کے لواحقین رات بھر ہسپتال عملہ سے علاج کے لئے منت سماجت میں مصروف رہے۔کہ شہریوں نے 1122 پر کال کر کے ان کے ذریعے خون میں لت پت خاتون کو ہسپتال داخل کروا دیا
زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ سے 30 سالہ حاملہ خاتون پروین بی بی کو ڈلیوری کے لئے شہر کے سرکاری زچہ بچہ میاں مولا بخش ہسپتال لایا گیا جہاں موجود لیڈی ڈاکٹر سمیت عملہ نے علاج معالجہ کی بجائے حاملہ مریضہ خاتون کو نکال باہر کیا تو اس کے لواحقین عملہ سے علاج معالجہ کے لئے منت سماجت میں مصروف تھے کہ ہسپتال سے باہر نکالی گئی رات بھر تڑپتی حاملہ مریضہ خاتون نے سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر اپنے بچے کو جنم دے دیا۔تو شہریوں نے 1122 کو کال کر دی جنہوں نے فوری طبی امداد کے لئے خون میں لت پت خاتون کو ہسپتال داخل کروا دیا۔اس خاتون کے ساتھ آئے لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی عملہ نے مریضہ کو وقت زچگی کی حالت میں داخل کرنے کی بجائے ہسپتال سے باہر نکال دیا اور ہم ان کی علاج معالجہ کے لئے منت سماجت کرتے رہے لیکن رات بھر سڑک پر تڑپتی مریضہ نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا۔دریں اثناء کمشنر سرگودھا نے سرکاری زچہ بچہ مولا بخش ہسپتال میں حاملہ خاتون کا علاج نہ کرنے کے باعث فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ سے 30 سالہ حاملہ خاتون پروین بی بی کو ڈلیوری کے لئے سرگودھا کے سرکاری زچہ بچہ میاں مولا بخش ہسپتال لایا گیا
جہاں لیڈی ڈاکٹر نے مریضہ کا پہلے الڑا ساؤنڈ کروا کر لانے کا کہہ کر داخل کرنے کی بجائے نکال باہر کیا جس کے لواحقین علاج معالجہ کے لئے ہسپتال عملہ کی منت سماجت میں مصروف تھے کہ رات بھر سڑک پر تڑپتی حاملہ خاتون نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا اور شہریوں کی فون کال پر ریسکیو 1122 نے مریضہ کو اٹھا کر ہسپتال داخل کروا دیا۔
اس واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی کمشنر سرگودھا ڈویڑن ڈاکٹر فرح مسعود نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اورتین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر 24کھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔اس کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز، ممبران میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی اور پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض کو مقرر کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ نااہلی اور غفلت کے مرتکب ہسپتال کے افسران اور عملہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔