ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ، اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے، شہباز شریف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے ،موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ،

اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟،ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے؟،قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟۔انہوںنے کہاکہ جولائی اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے 580 ملیں ڈالر زیادہ قرض لیا ۔رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے 3.8ارب ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے ۔سٹیٹ بینک کا قرض کے لئے حکومت پر دروازہ بند کرنا پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہوگا ۔موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے ،موجودہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا ۔آج کی حکومت لوٹو اور پھوٹو کے اصول پر چل رہی ہے ۔وزیرمشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت رہی ہے اور برسوں بھگتے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…