منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں کم کرانے کیلئے امریکہ، چین اور جاپان نے ہاتھ ملا لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی) عالمی سطح پرتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے بڑی طاقتیں بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہیں اور انہوں نے عوام الناس کو شدید مہنگائی سے بچانے کے لیے اہم ترین فیصلے کرلیے ہیں۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر امریکہ، چین اور جاپان نے اہم فیصلے کیے ہیں۔اس ضمن میں خبر رساں اداروں کے مطابق

امریکہ، چین اور جاپان نے تیل و گیس کے ریزرو ذخائر فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔عالمی طاقتوں کی دیکھا دیکھی بھارت نے بھی تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی گھٹا دی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈیزل پر دس روپے فی لیٹر کم کردی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین، جاپان اور بھارت نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں کم کرانے کے لیے اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالا جائے گا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے احکامات جاری کیے ہیں کہ فی الفور اسٹریٹیجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل جاری کیا جائے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یہ اقدام دراصل ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مربوط کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یہ ریلیز چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اوربرطانیہ سمیت دیگر توانائی استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ متوازی طورپر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…