ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت بھول جائے کہ سرحدوں کو چھیڑا جاسکتا ہے، ایسے دانت کھٹے کریں گے کہ پچھلے بدلے بھی سارے اتار دیں گے،شیخ رشید

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا اور وڈیو وڈیو کھیل رہی ہے، پی ڈی ایم 3 اجلاس کرچکی کوئی نتیجہ نہیں نکلا،تحریک کی ٹرین اپوزیشن سے چھوٹ چکی ہے، تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جب فضل الرحمٰن پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے تھے، اگر اکیلے بھی پشاور میں جلسہ کروں تو پی ڈی ایم سے بڑا کروں گا،

ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسی نالائق اپوزیشن ملی ہے،اگر الیکشن لڑا تو امید ہے اللّٰہ عزت دے گا، ملک میں اس وقت 12 کروڑ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، عمران خان اپنی حکومت کے 5 سال پورے کریں گے،بھارت بھول جائے کہ سرحدوں کو چھیڑا جاسکتا ہے، ایسے دانت کھٹے کریں گے کہ پچھلے بدلے بھی سارے اتار دیں گے،آئندہ ووٹر فہرستوں میں نام کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہوں گی۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں جہاں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے ان کے لیے وہیں کا لیڈیز عملہ تعینات کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔

ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ایسی نالائق اپوزیشن دی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہماری حکومت کو سوا

3 سال ہوگئے ہیں، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے جس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے پھر پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا۔وزیر داخلہ نے کہا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن

نے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا لیکن اب ٹرین چھوٹ چکی ہے اور ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چاول آٹے اور چینی کی قیمت کم ہوگئی ہے، دالوں اور گھی کی قیمتوں کا مسئلہ ہے، یہ مشکلات پچھلے لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، ان کی سزائیں ہم بھگت رہے ہیں کہ قوم مہنگائی کے مسائل کا سامنا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی اور انتخابات تک ہم اپنی صورتحال کو مزید بہتر بنالیں گے۔اپوزیشن کے پشاور جلسے کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میں خود جا کر پشاور میں جلسہ کروں تو مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا جلسہ کروں گا، پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…