منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پوش علاقے کی گھریلو ملازمہ کا گردہ حاصل کرنے کی خاطر نکاح کرنے کا ڈرامہ بے نقاب

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)عدالت میں پوش علاقے کی گھریلو ملازمہ کا گردہ حاصل کرنے کی خاطر نکاح کرنے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ کی عدالت میں زیادتی کے کیس میں تین ملزمان نے درخواست ضمانت میں قبول کیا کہ

ہمیں گردہ چاہیے تھا اس لیے ملازمہ سے شادی کی اور انکار پرگھر سے نکال دیا۔ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسی کی عدالت میں ایک نیا کیس پیش ہوا۔ جس میں گردہ حاصل کرنے کے لئے مالکان نے ملازمہ سے شادی کر لی۔عدالت میں سہیل شیخ سمیت تین ملزمان نے زیادتی کیس میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کو گردے کی ضرورت تھی جس پر فرزانہ سے شادی کی تاکہ اس کا ایک گردہ لیا جا سکے لیکن اس نے گردہ دینے سے انکار کر دیا جس پر اس کو نکال دیا۔ملک غلام حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے گردہ لینے کے لئے شادی کی تویہ بھی جرم ہے، پولیس ملزمان کی طرف داری کر رہی ہے۔استدعا ہے کہ فرزانہ کو انصاف دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی، حمل ضائع کروایا اور پکڑے جانے کے خوف سے شادی کی، بعد میں اب یہ ڈرامہ بنا دیا۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…