حافظ آباد (این این آئی)حافظ آباد میں پولیس نے ماں بیٹی کیاندھے قتل کا سراغ لگا لیا جس میں گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا۔پولیس کے مطابق 5 روز قبل حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں ماں بیٹی کا قتل ہوا تھا جس میں ملزم نے اپنی بیوی اور 17 سالہ بیٹی شہر بانو کو شک کی بنیاد پر قتل کیا اور واردات کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور17سالہ بیٹی کو پہلے چائے میں زہریلی گولیاں دیں اور بعد میں ان کا گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا اور مختلف افراد سے تفتیش شروع کی تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو باضابطہ گرفتار کرلیا۔