پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی ٹرک ڈرائیور کی جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی) سعودی صحرا میں بھٹک جانے والے ٹرک ڈرائیور جنید محی الدین کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملنے پر جذباتی ہوگیا، شہری کی خوشی سے آنکھیں بھر آئیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسیع ریگستان میں موت کی راہ تکتے شخص کو مملکت کی ریسکیو ٹیم نے بچا لیا، ڈرائیور اپنے ٹرک کے ہمراہ صحرا میں بھٹک گیا تھا مسلسل دو دن اکیلے مٹی کی دنیا میں

گزارنے کے بعد بالاآخر اپنے پیاروں سے جاملا، شہری نے جان بچ جانے پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور دارالحکومت ریاض سے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر کی جانب رواں دواں تھا جب صحرائی راستے کی جانب نکل آنے کے بعد ناہموار علاقے میں اس کا ٹرک ریت میں دھنس گیا۔بعد ازاں وہ بھٹک گیا، لمبی مسافت کو کم کرنے کی غرض سے محی الدین کبھی کبھار ریگستان کا ایسا راستہ عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وقت کی بچت ہو سکے۔ہر ممکن کوششوں کے بعد وہ ناکام رہا، تن تنہا اور اس صحرا میں مدد کیلئے کسی کو پکارنے سے قاصر محی الدین کی حالت جلد ہی خراب ہونا شروع ہوگئی، لیکن قسمت ان پر مہربان رہی۔شہری نے بتایا کہ وہ ناکام ہونے کے بعد ٹرک میں ہی مایوس ہوکر بیٹھ گیا تھا تاکہ جنگی جانوروں سے بھی بچا جاسکے، لیکن ریگستان میں اونچے مقام پر جاکر متعلقہ ٹیم سے فون پر رابطہ کیا تو سنگنل مل گیا، اس طرح رضاکار میری مدد کو فوراً پہنچ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…