منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کویت حکام نے چھ ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقاموں کی منسوخی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کویت سٹی(این این آئی) کویت حکام نے چھے ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقاموں کی منسوخی کو افواہ قرار دے دیا اور کہا ایسا کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ہے۔کویتی ریزیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ نے واضح کردیا کہ کویت سے باہر موجود غیرملکیوں کے اقامے منسوخ نہیں ہوں گے

اور اقاموں کی آن لائن تجدید کا عمل بھی جاری رہے گا، کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے رہائشی اجازت نامے(اقامہ) کی تجدید کو روکنے کے حوالے سے کوئی نیا قانون نہیں ہے۔ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ باہر موجود تارکین وطن کی تجدید ہوتی رہے گی لیکن اس کے لیے لازم ہے پاسپورٹ کی معیاد باقی رہے بصورت دیگر یہ عمل طے نہیں پائے گا۔متعلقہ ادارے کے مطابق 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے والوں کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے والوں کے اقامہ منسوخ نہیں کررہے۔کہا گیا کہ جو لوگ کویت سے باہر ہیں ان میں سے اکثر آرٹیکل 22 (فیملی ویزا) کے حامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اسپانسرز کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔کویتی ریزیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کے قانون کا نفاذ ہوگا بھی تو پہلے وقت دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…