پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس میں 400لوگوں میں سے نواز شریف کے علاوہ کون سا وزیراعظم تھا جسکے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، فرخ حبیب کا مریم نواز سے سوال

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ مریم صفدر نے اپنی رام لیلیٰ کی کہانی سنائی، پانامہ کیس میں 400لوگوں میں سے نواز شریف کے علاوہ کون سا وزیراعظم تھا جسکے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ کسی بھی عدالت میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ،ریکارڈ جمع کرانا بھی جرم ہے،

جے آئی ٹی بنتی ہے تو اسکے سامنے بھی اپنے آپ کو بے گنا ثابت نہیں کرسکے، ایک ملک کا وزیراعظم دوسرے ملک میں چپڑاسی کی نوکری کرتے ہوئے پکڑا گیا، اقامے منی لانڈرنگ کے لئے رکھے گئے ہیں،چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، جو عدلیہ پر آج حملے جاری ہیں وہ ماضی میں پانامہ سکینڈل میں حملوں جیسے ہیں، مریم صفدر کو چیلنج ہے کہ ان ٹیپوں اور ویڈیو پر اتنا ہی اعتبار ہے تو شواہد کے طور پر یہ عدالت میں پیش کریں۔فرخ حبیب نے مزید کہاکہ آج تک فلیٹس کی رسیدیں نہیں آئیں،آپکے بھائی نے کہا تھا کہ الحمداللہ چار فلیٹس ہمارے اور بینیفشل آونر مریم صفدر ہیں، عمران خان 22سال کی جدوجہد، عوام سے ووٹ لیکر آئے،آپ کی طرح جنرل جیلانی کے گملے سے نہیں آئے، مشرف کے پائوں پکڑ کر این آر او لیکر کیسز بند کرائے ہوں وہ کیسے خودمختار عدلیہ کو کیسے تسلیم کریں گے، انکی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، انھیں رسیدیں جمع کرانی اور ذرائع بتانے ہونگے۔دریں اثناوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریم صفدر نے تسلیم کرلیا کہ پاکستانی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اشتہارات بند کرنے والی آڈیو انکی ہے۔مریم صفدر کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دئیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لئے استعمال کررہی تھی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ میڈیا کی آزادی پر انکی منافقت کھل کر سامنے آگئی۔

یہ شریف خاندان کی ڈھٹائی ہے کہ ہر غلط کام کا اعتراف ندامت کی بجائے فخر یہ انداز سے کرتے ہیں۔ مریم صفدر وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرکے صحافیوں کو بیروزگار کررہی تھی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر صحافی تنظیمیں اور میڈیا مالکان کیا ردعمل دیتے ہیں۔شہباز گل نے کہاکہ مریم

نواز نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں پھر بعد میں دونوں جگہ جائیدادیں نکلیں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے کیلیبری فونٹ متعارف کروایا آپ نے محترمہ شہید بینظیر کی برہنہ تصاویر بنوائیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے رانا شمیم کا نام لیا جن کو انہوں نے نوازا، آپ اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، جو جج آپ کو

سزا دیں آپ اس کے گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہیں ،آپ ادارے کو گالی دیتی ہیں پھر کہتی ہیں کہ ایک شخص کو گالی دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے کچھ چینلز کے ایڈ بند کرنے کی بات کی، آج بھی آپ نے اپنے پسندیدہ چینل کے رپورٹر سے سوال لیا ،مریم نواز آپ اس قدر بدتمیز ہیں کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ججز کے بارے میں بات کس طرح

کرنی ہے ،یہ کہتی ہیں عدلیہ میں کچھ گروہ ہیں۔شہبازگل نے کہاکہ شریف خاندان کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ یہ اپنی پریس کانفرنس جھوٹ سے شروع کرتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جعلی آڈیو پر مریم صاحبہ یہ کہتی ہیں کہ ان میں سے چند الفاظ درست ہیں۔نجی چینل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اصل ویڈیو نکالی جس سے آڈیو

فیبریکیٹ کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ آپ کے والد بھی قرآن پاک کو سیاست میں لے کر آتے تھے اور یہ آپ لوگوں کا پرانا کام ہے۔اگر آپ کا کیلبری فونٹ جھوٹا نہ ثابت ہوتا تو شاید آج آپ کی کوئی بات مان لیتا۔انہوں نے کہاکہ یہ ازل کے جھوٹے ہیں جب بھی بولیں گے جھوٹ بولیں گے، ان کو ان کے جھوٹوں پر سزا ملنی چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…