منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سڑکیں کترینہ کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں، بھارتی وزیر کی محکمہ تعمیرات کو ہدایات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )بھارتی وزیر کا سڑکیں بنانے کیلئے کترینہ کے رخساروں کی مثال کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا نے خطاب کے دوران سڑکیں بنانے کیلئے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال د ی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو بیان کو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ۔ بھارتی وزیر کے خطاب کے دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک کی جائیں ۔ لوگوں کے مطالبے پر بھارتی وزیر راجیندرا نے وہاں پر موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں ۔ جسے سن کر مجمع قہقہوں سے گونجا اٹھا ۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانا منع ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تا حال اس جوڑی کی جانب سے کسی مہمان کو دعوت کا کارڈ نہیں بھیجا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ دسمبر میں بھارتی شہر جے پور میں ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو اس جوڑی کی جانب سے حتی الامکان نجی رکھا جا رہا ہے۔اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے منتخب کی گئی ایجنسی کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان فون کے ساتھ شادی میں شرکت نہ کرے اور نہ ہی اس جوڑی کے علم میں لائے بغیر کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجھستان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…