مریم نوازنےسماٹی وی،اےآروائی کےاشتہارات بند کرنے کا اعتراف کرلیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافی کی جانب سے جب مریم نواز کی پرانی آڈیو سے متعلق سوال کیا  گیا تو اس پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میری آڈیو کو جوڑ توڑکر پیش کیا گیا، میں

اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میری ہی آڈیو ہے اور وہ میں نے ہی کہا تھا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میں ن لیگی دور میں ان کا سوشل میڈیا چلا رہی تھی اور میں نے ہی سما ٹی وی اور اے آر وائی کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے،انہوں نے اس وڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے ،اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں،اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی،اس آڈیو کا جواب دیں جس نے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا،اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں ،اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…