اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کے بعد اب سینما اسکوپ فلم آئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جو پرانے ہیں انہیںپتہ ہے کہ سینما اسکوپ فلم کیا ہے اب یہ فلمیں آئیں گی کہ کوئی سوئمنگ پول میں گر رہا ہے تو کوئی واش روم میں ۔ ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے
پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کمرہ عدالت میں مزاح کیپٹن صفدر کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو مریم نواز نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ نے تو آج پاکٹ سکوائر میں میرے ساتھ میچنگ کی ہوئی ہے جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ دل ملے ہوئے ہیں گزشتہ روز مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر نیوی بلیو کلر کا سوٹ پہنا ہوا تھا جب کہ کیپٹن صفدر کے پاکٹ سکوائر کا کلر بھی نیوی بلیو تھا