اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل مجرم تو حکومت ہے،نیب تو آلہ کار ہے۔مریم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اصل مجرم تو
حکومت ہے. نیب تو آلہ کار ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے ،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اسکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں نیب جواب کہاں سے دے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے۔ مریم نواز نے کہاکہ میرے کیس میں التواء نیب مانگ رہا ہے میں نہیں، عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے۔