ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ثاقب نثار والی آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ٗ اعتزازاحسن کے اہم انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ہے،یہ ایک چال تھی جسے ایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ کھیل چل جاتا تو بڑی کاری ضرب لگتی۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے ان لوگوں نے ثاقب نثار کی ٹیپ بنا کر

رانا شمیم کو سنائی اور پھر ان سے بیان لکھوایا۔انہوں نے کہا کہ رانا شمیم بھی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کہاں پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب پہلے لکھ کر پلان کیا گیا کہ کون کون سے الفاظ چننے ہیں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خطوط اور آڈیوز کے ذریعے احتساب سے بچنے اور اپنی سیاست کوتقویت پہنچانے کی تما م چالیں ناکام ہو گئی ہیں بلکہ ان کے اپنے گلے پڑچکی ہیں ،نواز شریف اور شہباز شریف نے کرپشن اورلوٹ مار جبکہ مریم صفدر نے سیاست میں انتشار اورجعلسازی کومتعارف کرایا ہے او ریہی ان کا اثاثہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 133کی یونین کونسلوں222،224،228اور236میں پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اس موقع پر عبد الکریم کلہواڑ،محمد فیاض بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشااللہ تحریک انصاف نہ صرف اپنے پانچ سال پورے

کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ نے بلدیات کے قانون کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جسے اب پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین جو بھی چالیں چل رہے ہیںان سے ان کا اپنا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے ،مسلم لیگ(ن) اینڈ کمپنی اس طرح کے ہتھکنڈوںسے اداروں کو دبائو میں لانا چاہتی ہے لیکن انہیں اس میں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…