جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتال میں وزیراعظم صحت سہولت کارڈ کے نہ ملنے کا انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتال میں وزیراعظم صحت سہولت کارڈ کے نہ ملنے کا انکشاف ہوا،پنجاب کے پی کے اور اسلام آباد کے شہری مریضوں کو لیکر دہائیاں دینے لگے،وزارت قومی وصحت بھی خاموش تماشائی،اربوں روپے کی انشورنس ہونے کے باوجود سرکاری ہسپتال میں غیریقینی صورتحال کی بدولت غریب لوگ خوار ہونے لگ گئے ہیں،وزیراعظم نے

مفت علاج معالجے کو پنجاب،کے پی کے اور وفاق و کشمیر گلگت بلتستان تک بڑھانے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ناک کے نیچے موجود پمز ہسپتال تاحال ہیلتھ کارڈ سہولت دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں موجود مافیا مفت سہولت سے ناخوش ہیں۔دوسری جانب غریب لوگ ہاتھ میں صحت سہولت کارڈ لیکر پمز میں موجود شہر کے بڑے ڈاکٹروں سے علاج ومعالجہ کی غرض سے مایوسی کاشکار ہو رہے ہیں۔کے پی کے نے سب سے پہلے صحت سہولت کارڈ کا اجرائ2017میں کیا اور2018کے انتخابات کے بعد پورے کے پی کے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ،وفاق سمیت کشمیر و گلگت بلتستان تک اسکا دائرہ کار بڑھا دیا لیکن تاحال وفاق کے سب سے بڑے ہسپتال پمز یہ سہولت دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگیا ہے۔دوسری جانب وزارت قومی وصحت بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔اس حوالے سے جب سیکرٹری قومی وصحت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر اعجاز قدیر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کا وفاق میں ابھی آغاز ہوا ہے جس کی وجہ سے پہلے مرحلے میں پمز کے کارڈیک اور چلڈرن ہسپتال میں صحت کارڈ سے مفت علاج معالجے کا آغاز کیا گیا ہے جس کو دوسرے مرحلے میں تمام ڈیپارٹمنٹ تک بڑھا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…