منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا اورنک جوناس کی طلاق کی خبریں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی) گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی انسٹا گرام پروفائل پر معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے۔

پریانکا کی اس معمولی سے حرکت سے دنیا بھر میں ان کی نک جوناس سے طلاق کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے یکم دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی اور جب سے دونوں لوبرڈز کی طرح کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھی۔پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی، اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارے لیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں۔لیکن باجی راؤ مستانی کی اداکارہ نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں میں صدمے میں مبتلا کردیا۔ تاہم ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ یا پوسٹ نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…