جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ اور ایران کے درمیان شدید جھڑپیں ، 9 ایرانی فوجی جاں بحق ہوگئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ، بیت المقدس(این این آئی) خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپ میں پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کے 9 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترکی کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا نے کسی تاریخ کا ذکر کیے بنا خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست

جھڑپوں کے بارےمیں معلومات فراہم کی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے درمیان متعدد دفعہ براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔کمانڈر علی رضا کے مطابق جھڑپوں میں ہمارے 9 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ جھڑپوں میں سے بعض کو ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہم نے بھی 9 جوابی حملے کئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو دنیا کو غیر معمولی خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بحرین میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کی ایک کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ ایران کی جانب سے پورے خطے میں کی جانے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کے بارے میں بات کی ہے، جو تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ اگرایران نے

اپنے جوہری عزائم مکمل کرلیے تو خطہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ ہم آج دیکھتے ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگراس خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو دنیا کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے بارے میں خبردار کیا جو موجودہ عدم پھیلاؤ نظام کو تباہ کر دے گی۔

اسرائیلی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ ایران نے پہلے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا تھا جب اسے پختہ ہدایت دی گئی تھی۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے لیے متحد کوششوں پر زور دیا تھا۔قابل ذکرہے کہ ہولاتا نے ملیشیا، میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کا پھیلاؤ کے عنوان حکومتی وزراء اور خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر ماہرین

کے سالانہ مناما ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ہر چیز پر متفق نہ ہوں لیکن ان کے اہداف مشترک ہیں جن میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا اور اس کی علاقائی بالادستی کو محدود کرنا شامل ہے۔اسرائیلی عہدیدار کایہ بیان ایک ایسیوقت میں سامنے آیا ہیجب ایران کے لیے امریکی ایلچی، رابرٹ میلے نے گذشتہ جمعے کو خبردار کیا تھا کہ تہران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ‘پوانٹ آف نو ریٹرن’کے قریب پہنچ گیاہے۔ انہوں نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کی مقدار بڑھانے پر بھی خبردار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…