جعلی ڈگری پر نااہلی کا کیس ،سپریم کورٹ نے ن لیگ رکن اسمبلی پر بجلیاں گرادیں

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ( ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی  محمد کاشف کی  جعلی ڈگری پر نااہلی سے متعلق اسلام آباد کے فیصلے   کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔ عدالت عظمی نے (ن)  لیگی رہنما  محمد کاشف کی جعلی ڈگری پر  نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں

تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ( ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی  محمد کاشف کی  جعلی ڈگری پر نااہلی سے متعلق اسلام آباد کے فیصلے  کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت مخالف فریق کے وکیل  نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے  محمد کاشف کو جعلی ڈگری پر نا اہل کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف محمد کاشف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، محمد کاشف نے مخالف درخوستگزار  عبد الغفار کیساتھ سمجھوتے کی بنیاد پر انٹرا کورٹ اپیل  واپس لے لی،مخالف درخواست گزار سے  سمجھوتے کے بعد محمد کاشف کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا راستہ بند ہو گیا، محمد کاشف کی جانب سے قانونی عمل کے  برخلاف عدالت عظمی  میں  اپیل دائر کی گئی، استدعا ہے کہ اپیل  مسترد کی جائے۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما  محمد کاشف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے  موقف اپنایا کہ جعلی ڈگری پر میرے موکل کی نااہلی سے متعلق  فیصلہ اسلام آباد

ہائیکورٹ نے دیا ، میرے موکل کیخلاف کیس سننا اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا تھا، ممبر پنجاب اسمبلی کی نا اہلی کا کیس سننا لاہور ہائیکورٹ کا اختیار ہے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا نا اہلی کیس سننے کا

اختیار ہے،محمد کاشف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لیکر بھی سنگین غلطی کی۔ عدالت عظمی نے   مسلم لیگ ( ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی  محمد کاشف کی  جعلی ڈگری پر نااہلی سے متعلق اسلام آباد کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے  کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد کاشف 2018

کے عام انتخابات میں بہاولنگر کے  حلقہ  پی پی 241 سے کامیاب قرار پائے تھے ، مخالف فریق نے محمد کاشف کی  جعلی ڈگری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد کاشف کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا تھا ،محمد کاشف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…