پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین،پاکستان اقتصادی راہداری، سی پیک فیز 2 سے متعلقہ تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہواجس میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2 پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہی

ں،سرمایہ کاروں کو مفید ماحول کی فراہمی کیلئے تمام حکومتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ سی پیک فیز 2 پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا رشاکئ، دھابیجی، علامہ اقبال اور بوستان خصوصی صنعتی علاقوں (SEZs) میں گیس اور بجلی کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے. بنیادی طور پر صنعتوں کی تعمیر کیلئے درکار بجلی اور گیس میسر ہے جبکہ صنعتوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ باقی درکار بجلی اور گیس کی فراہمی بھی کر دی جائے گی. اس سلسلے میں سی پیک اتھارٹی کی طرف سے پلگ اینڈ پلے ماڈل کی تجویز پیش کی گئی جس پر کام جاری ہے. ماڈل کے تحت سرمایہ کاروں کی تمام تر ضروریات کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے پورا کرکے ان علاقوں میں صنعتوں کی تعمیر میں تیزی کو یقینی بنایا جائے گا. اسکے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو صنعتوں کی تعمیر، مختلف اداروں سے درکار منظوریوں اور دیگر اہم معلومات کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے پورٹل پر بھی کام تقریباً مکمل ہے جسکا جلد اجراء کر دیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھانے کیلئے باقائدہ سسٹم کا اجراء کر دیا گیا ہے. مزید یہ کہ برآمدی شعبوں و صنعتوں کی نشاندہی کرکے ایس ای زیز میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں. زرعی شعبے میں نہ صرف کارپوریٹ فارمنگ پر کام تیزی سے جاری ہے، بلکہ شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے معاہدے بھی کئے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے سی پیک فیز 2 سے متعلقہ تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، مشیران شوکت فیاض ترین، معید یوسف، معاونَ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، چیئرمین سی پیک خالد منصور، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…