اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کس طرح لائے گئے اب تو زبان زدعام ہو چکا ہے، ثاقب نثار نے ایک مہرے کا کردار ادا کیا ،عظمیٰ بخاری

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سٹپنی ترجمان صاحب جعلی تبدیلی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے،نوازشریف پر اب سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کے چکروں میں ہیں،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ،فیاض چوہان اور فردوس عاشق کے بعد حسان خاور اچھل کھود کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ

نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی،عمران خان نے 126دن ڈی چوک میں جو پتلی تماشا لگایا وہ ابھی قوم کو بھولی نہیں،اور چلے ہیں ہمیں اخلاقیات سکھانے،جلادو،ماردو،چھوڑنا نہیں بجلی کے بل جلادو ،یہ سب تیس مار خان کے بیانات ہیں۔ڈی چوک میں عمران خان اور طاہر القادری نے جو کارنامے سرانجام دیے وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں ۔عمران خان کس طرح لائے گئے اب تو زبان زدعام ہو چکا ہے۔ثاقب نثار کی حالیہ آڈیو لیک نے کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا ہے جس طرح یہ کمپنی پاکستانیوں پر مسلط ہوئی اب کچھ پوشیدہ نہیں رہا،ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی طرح ایک مہرے کا کردار ادا کیا ہے،اب عدالت کی عزت اور وقار کا یہی تقاضہ ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو باعزت بری کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…