پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

خود کو کمرے میں بند کرکے روتا ہوں‘ عامر خان کاحیران کن انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھا نہیں چل پاتیں تو وہ خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتے ہیں۔ حال ہی میں عامر خان نے اپنے انٹرویو میں اپنے بارے میں دلچسپ حقائق بیان کیے، اداکار نے کہا کہ ’جب میری فلم فلاپ ہوتی ہے تو میں خود کو ایک کمرے میں بند کر کے روتا ہوں جبکہ ایک سْپر ہٹ فلم بھی

مجھے رلا دیتی ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں، میں بہت آسانی سے رونا شروع کر دیتا ہوں۔عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر رو پڑے تھے کیونکہ وہ مناسب طریقے سے ڈانس نہیں کر پا رہے تھے۔اداکار نے کہا کہ ’میں اپنے آپ سے بیزار تھا اور رنجیدہ تھا جب سروج خان میرے پاس آئیں اور ڈانس سمجھانے کی کوشش کی، اس کے بعد، میں اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا اور وہیں پوری ٹیم کے سامنے رو پڑا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل انتہائی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور ریلیز سے تین سے چار ہفتے قبل ان کی بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے۔انٹرویو میں عامر خان سے رام گوپال ورما کے تبصروں کے بارے میں پوچھا گیا جب فلمساز نے کہا تھا کہ فلم رنگیلا میں عامر خان ایک اچھے اداکار نہیں تھے اور کیا اس تبصرے کے بعد دونوں کی ملاقات ہوئی تھی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ’نہیں! میں اس کے بعد ان سے نہیں ملا، اگر میں اب اْن سے مل بھی لوں تو میں اْنہیں نظر انداز کر دوں گا کیونکہ میں منافق نہیں ہوں۔عامر خان نے مزید کہا کہ ’رام گوپال ورما کے تبصروں نے مجھے تکلیف دی ہے، میں حیران ہوں کیونکہ رنگیلا کی فلم بنانے کے دوران اْنہوں نے مجھ سے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا بلکہ اْنہوں نے فلم کی ریلیز کے تین دن بعد ایک پارٹی رکھی تھی اور جب ہم وہاں ملے تو رام گوپال کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اْنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے تم سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…