ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدلیہ پر بہت بڑے سولات اٹھ گئے ہیں، وضاحت ججز اور عدلیہ کو کرنی ہے، حافظ حمد اللہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں، منگل کو سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد اعلان کیا جائیگا، حکومت کے خلاف بطور احتجاج استعفوں کی تجویز بھی موجود ہے،لانگ مارچ کب کیا جائے گا اس کا اعلان اور فیصلہ قیادت کرے گی،پارلیمنٹ میں سترہ نومبر کو جو قانون سازی کی گئی وہ سیاہ دن تھا،

غلط قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،عدلیہ پر بہت بڑے سولات اٹھ گئے ہیں، وضاحت ججز اور عدلیہ کو کرنی ہے۔ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی اجلاس میں نمائندگی موجود تھی،پی ڈی ایم کی تحریک اور احتجاج تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ تمام جماعتوں کے نمائندوں نے ایجنڈا پر رائے دی،موجودہ حکومت کی شکل میں ملک کو بیماری لاحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے اس مہلک بیماری سے ملک کو نجات دلانی ہے،پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے سربراہان کا منگل کوتین بجے اجلاس ہوگا،تمام تجاویز پر سربراہان (آج)منگل کو غور کریں گے،پی ڈی ایم سربراہان آئندہ کے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ لاہور کا جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام ہڑتال، شٹرڈاؤن سب پر غور کیا جارہا ہے،ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی کو ساتھ لے کر احتجاج آگے بڑہایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کنونشنز بھی منعقد کئے جانے کی تجویز بھی ہے،استعفوں کی تجویز بھی موجود ہے،گوادر میں جلسے کی تجویز بھی موجود ہے،لانگ مارچ کب کیا جائے گا اس کا اعلان اور فیصلہ قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور جلسے کو درست طریقے سے میڈیا نے نہیں دکھایا،خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں سترہ نومبر کو جو قانون سازی کی گئی وہ سیاہ دن تھا،غلط قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ پر بہت بڑے سولات اٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وضاحت عدلیہ اور ججوں نے کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی کھیلیں گے اور باہر بھی۔ انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں، میں سیمینارز اور کانفرنس اور گوادر میں جلسہ سفارشات سامنے آئی ہیں،مارچ میں لانگ مارچ بھی ہو سکتا ہے،دھرنا بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں،ہمارے تحفظات پہلے سے ہی اٹھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…