پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر۔۔۔ برطانوی معروف ڈانسر نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون رضوی نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اب دائرہ اسلام میں آنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کااعتراف کیا۔انگلینڈ کے ہڈرز فیلڈ ٹان سے تعلق رکھنے والی پریسفون نے بتایا کہ وہ کم عمری میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں

جس کے دن ہی نہیں راتیں بھی کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں تاہم جلد ہی اس زندگی سے انہیں کوفت محسوس ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو اس طرح کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہیں پا سکتی تھیں۔پریسفون کے مطابق اس بیزار زندگی سے تنگ آکر انہوں نے مسجد جاکر اسلام قبول کرلیا،بعد ازاں یونیورسٹی جانے سے ایک سال قبل اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔سابقہ ڈانسر نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے کپڑے ہی نہیں اپنی شناخت بھی تبدیل کردی، سوشل میڈیا سے اپنی تمام غیر مناسب تصاویر ڈیلیٹ کردیں اوراب وہ حجاب لیتی ہیں ، جس کے باعث انھیں مرد بھی تنگ نہیں کرتے اور انہیں اسلام سے متعلق اپنے نظریات بتانے میں کوئی گھبراہٹ یا شرمندگی نہیں۔پریسفون نے اعتراف کیا کہ اسلام نیان کی زندگی بچائی ہے اور اب وہ تاریک لمحات سے بہتر طور پر نمٹ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…