جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ٗ قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کر دی گئیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کردی گئیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ،شاہنواز دھانی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا ،فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ

آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ہوئے،پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم نے کی ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ ،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر ،عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔ دوسری جانب بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا ہے، انہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپ دی۔ڈیبیو کرنے کے بعد شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔میچ سے قبل شاہنواز دھانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں ملبوس ہیں۔ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللّہ!میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں۔شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں سبز رنگ میں کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پْرجوش ہوں۔دھانی نے لکھا کہ یہ سب میری والدہ کی دعائوں سے ہوا، مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کو فخر محسوس کروائوں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…