منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے بعد مفرور شخص کا خطاب رکھا گیا،معزز ججز کو سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے، شہزاد اکبر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ معزز ججز کو سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے۔ایک بیان میں شہزاد اکبر نے

عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ردِ عمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معزز ججز کو ایسے سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے، چیف جسٹس کے بعد مفرور شخص کا خطاب رکھا گیا۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خطاب رکھنے پر کانفرنس کے منتظمین کی غیر جانبداری پر سنجیدہ شبہات پیدا ہوئے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تعزیتی کانفرنس میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر ردِعمل دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی تقریر کے بعد ایک مفرور شخص کا کانفرنس سے اختتامی خطاب رکھنا، ججز اور عدلیہ کی توہین اور ملک اور ا?ئین کا مذاق اْڑانے کے مترادف ہے۔فواد چوہدری نے اسی تناظر میں کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی اور ساتھ ہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…