جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کملا ہیرس امریکا کی 85 منٹ کیلئے پہلی خاتون صدر بن گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کی طبیعت کی ناسازی اور طبی ٹیسٹ کیلئے بے ہوشی کے دوران نائب صدر کملا ہیرس نے ملک کی صدارت سنبھالی تھی۔، جس کے بعد کملا ہیرس کو امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام ایشیائی نژاد نائب صدر کو ملک کی قائم مقام صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا کہ معمول کے طبی

معائنے کے دوران صدر جو بائیڈن کی کلونو سکوپی کے لیے انہیں بے ہوش کرنے کے لیے اینستھیزیا دیا گیا۔صدر جو بائیڈن اپنی 79 ویں سالگرہ کے دن (امریکی وقت کے مطابق)جمعہ کی صبح دارالحکومت واشنگٹن سے کچھ دور واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر گئے تھے۔ جو بائیڈن امریکی تاریخ میں صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر بائیڈن کا یہ پہلا طبی معائنہ ہے۔کلونو سکوپی کے دوران جو بائیڈن کو بے ہوش کیا گیا اور ماضی کی طرح نائب صدر نے اقتدار سنبھالا، جس میں امریکی مسلح افواج اور جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے پر کنٹرول بھی شامل تھا۔پریس سیکریٹری جین پساکی نے کہا کہ صدر بائیڈن کی مختصر مدت کی بے ہوشی کے دوران نائب صدر کو اقتدار منتقل کیا۔ نائب صدر نے اس دوران ویسٹ ونگ میں اپنے دفتری امور انجام دیے۔خیال رہے کہ 57 سالہ کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔جینپساکی نے بتایا کہ آئین کے مطابق اقتدار کی عارضی منتقلی سال 2002 اور 2007 میں بھی ہوئی تھی جب صدر جارج ڈبلیو بش کو اسی قسم کے طبی مرحلے سے گزرنا پڑا تھا۔جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تفصیلات پر نظر رکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کے آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کے ارادے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیان کی صحت سے متعلق تفصیلات کو اہمیت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ارادے پر قائم رہ سکیں گے۔انہوں نے صدر منتخب ہونے سے ایک سال قبل وعدہ کیا تھا کہ اپنی صحت کے تمام پہلوئوں سے متعلق ووٹرز کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگاہ رکھیں گے۔ وائٹ ہاس نے اس سال کے شروع میں یہ بھی کہا تھا کہ جو بائیڈن کے حتمی چیک اپ کے نتائج سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…