پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن کا نہیں اپنی اگلی نسل کا سوچتا ہے،فواد چوہدری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن کا نہیں، اپنی اگلی نسل کا سوچتا ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی،

ماضی میں کسی نے ملک میں ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، آج 25 ہزار ایکڑ زمین پر 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہلم تا للہ ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے، انشاء اللہ اگلے سال یہاں کے عوام کی سہولت کے لئے ڈوئل کیرج وے مکمل ہو جائے گا، جلال پور کنال منصوبہ تیزی سے جاری ہے، ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی، آج ہمارے کسان کو اپنی فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے، زرعی معیشت میں بہتری آئی ہے، ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں بجوالہ فاریسٹ، ضلع جہلم میں وزیراعظم کے بلین ٹرین سونامی پروگرام کے تحت میگا پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں بلغاریہ کی سفیر، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر جہلم، میڈیا نمائندگان، جہلم پریس کلب کے عہدیداران، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے دس ارب درخت لگانے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ اپنی نسل کا سوچتا ہے

اور وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موسمیاتی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کوئی ایک قوم یا ایک ملک اس سے متاثر نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی نسل کو ایک بہتر ماحول دے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کینسر اور سانس کی بیماریوں میں

اضافے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ماضی میں ماحول کی بہتری کے لئے کسی نے کام نہیں کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہلم میں ہم نے ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی ہے، 2018ء میں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں، درخت اور پودے لگانے سے آج یہاں زمین میں پانی کا

ٹھہرائو پیدا ہو گیا ہے، آج 25 ہزار ایکڑ زمین پر 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے چھ ہزار سے زائد بچے یہاں آج اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، آج لگائے جانے والے پودے ان بچوں کی شناخت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے اندر ہم نے ترقی کے

سفر کا آغاز کیا ہے، جو منصوبے یہاں شروع کئے ہیں، ان کے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں سکتا تھا، جہلم تا للہ روڈ کی حالت سب کے سامنے ہے، ماضی میں اس سڑک پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، وزیراعظم عمران خان نے ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے، انشاء اللہ اگلے سال یہاں کے عوام کی سہولت کے لئے یہ

ڈوئل کیرج وے مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور کنال منصوبہ تیزی سے جاری ہے، ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین سالوں میں تحصیل پنڈ دادنخان کے لئے 70 ارب روپے کے منصوبے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، ہمارے قبرستان شہیدوں کے

لہو سے مہکتے ہیں، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، ملک کے لئے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج دیہات میں کسانوں کو اپنی فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے، ہماری زرعی اکانومی میں پہلی مرتبہ بہتری آئی ہے، ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ملک میں بھی مہنگائی کی لہر ہے لیکن بہت جلد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ کی سفیر نے کہا کہ آج ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

پر خوشی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تقریب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…