پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب پیسے لیکرتعیناتیاں کرتے ہیں، شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پیسے لیکرتعیناتیاں کرتاہے، شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

شہباز اور حمزہ کیخلاف ایف آئی ایکاکیس سوا سال سے چل رہا ہے ، ایف آئی اے ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے، عمران نیازی کوبیوقوف بنانیوالاشخص شہزاداکبرہے، تاریخ پر تاریخ لی جارہی ہے مگرانصاف کی بات نہیں کی جاتی۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کو بتادیں آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، آج بھی ایف آئی اے سے 3ہفتے کی مہلت مانگی ہے، شہباز اور حمزہ شہبازسے تفتیش کاآغازجیل میں ہی کرچکی تھی ، تحقیقاتی رپورٹ میں ابھی تک کوئی پیشرفت درج نہیں کی گئی۔عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب پیسے لیکرتعیناتیاں کرتاہے، لاہورشہرمیں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب کہتا ہے سردی آرہی ہے ڈینگی خود ہی مر جائے گا، جو اسپرے مارچ میں ہوناتھا وہ ابھی ہورہاہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کی اے ٹی ایم نے اپنی جیبیں بھری ہیں، آپ نے چوری نہیں کی ڈاکے ڈالے ہیں، آپ کے محاسبے کے دن قریب ہیں۔انہوںنے کہاکہ 3ہفتے نہیں 3سال کی مہلت مانگ لیں تب بھی کیسزمیں کچھ نکلنے والانہیں، شہزاداکبران کومزیدرسواکرائیں گے، اطلاع ہے شہبازگل نے امریکا میں کال کرکے رہائش کیبندوبست کی بات کی۔عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…